لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل ہائی وولٹیج ڈرامہ،مسلسل 3 کیچز ڈراپ کرکے یونائیٹڈ ہارگئے،گلیڈی ایٹرز کی پلے آف میں انٹری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل ہائی وولٹیج ڈرامہ۔آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل 3 کیچز ڈراپ کرکے میچ گنوادیا۔ہیرو حسن نواز تھے جنہوں نے آخری اوور میں 3 چانسز کا فائدہ ہوا،64 رنزکی فاتحانہ اننگ اور دل توڑ چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو 2 وکٹ سے جتواگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی اور مجموعی 5 ویں جیت ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 پلے آف انٹری کا آغاز ہوگیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے پہلی ٹیم بن گئی۔اس نے اپنے 8ویں میچ میں 5 ویں جیت کے ساتھ 11 پوائنٹس لے کر ناک آئوٹ سٹج کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی 8 ویں میچ میں تیسری لیکن پہلی 5 فتوحات کے بعد مسلسل تیسری شکست ہے۔اب رواں ایونٹ میں وہ پہلی بار پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔بدستور 10 پوائنٹس کے ساتھ اس کا دوسرا نمبر ہے۔ملتان سلطانز باہر ہوچکی،پشاور زلمی سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند رہا،اگر چہ یونائیٹڈ نے 58 رنزکا عمدہ آغاز لیالیکن بریک تھرو لیتے ہی گلیڈی ایٹرز کے پیسر فہیم اشرف ٹوٹ پڑے۔58 رنز صفر وکٹ سے 91 رنز 6 وکٹ سے یونائیٹڈ کی کمر ٹوٹ گئی۔5.4 اوورز سے 13 اوورز تک کا یہ بھیانک سفر تھا،جب 44 بالز میں 6 وکٹیں گریں اور 33 رنز ہی بن سکے۔اوپنر صاحبزادہ فرحان کے4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے24 بالز پر 39 رنزکا سحر اچھا تھا لیکن جب ٹوٹا تو سب کچھ ٹوٹ گیا۔کیل میئرز17 بالز پر 22 کرگئے۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا یہ ایسا فیصلہ تھا کہ اننگ کے اختتام پر وہ عجب ہیرو تھے۔انہوں نے صرف ایک اوور کیا۔4 رنز دے کر فرحان کی قیمتی وکٹ لی اور توڑ پھوڑ کی بنیاد رکھی۔کولن منرو9،شاداب کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنے والے سلمان علی آغا صفر اور انڈری گس 8 کرکے فہیم اشرف کے بلیک باسٹر سپیل کا شکار بن گئے،محمد شہزاد بھی صفر پر فہیم اشرف کی پٹاری میں گئے۔یہاں سے محمد نواز نے حیدر علی اور بعد میں جیسن ہولڈر کی مدد سے اپنی ٹیم کا ٹوٹل ایسا کرگئے کہ فائٹ کی جاسکتی۔حیدر علی نے 10 اور جیسن ہولڈر نے اگرچہ 14 رنزکئے لیکن محمد نواز 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 بالز پر 49 کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 157 رنزکرگئی۔گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔کیل جیمسن ،خرم شہزاد،ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں گلیڈی ایٹرز کا آغاز کچھ زیادہ بہتر نہ تھا۔28 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز سعود شکیل7 اور فن ایلن 20 کرکے پویلین میں تھے۔ریلی روسو اور حسن نواز نے سنگینی کو محسوس کیا اور 10 ویں اوور تک اسکور مزید کسی نقصان کے بنا 80 تک لے گئے،یہاں ریلی روسو اپنی غلطی سے ایک بڑے رن آئوٹ کا شکار ہوئے،ان کی مایوسی دیدنی تھی۔وہوہ 24 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 27 کرگئے۔نئےآنے والے بیٹر مارک چپ مین صرف 2 رنزبناکر محمد نواز کی بال پرحیدر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔10.5 اوورز میں 80 پر 4 وکٹیں یونائیٹڈ کیلئے امید تھیں۔حسن نواز سیٹ ہوکر گلیڈی ایٹرز کیلئے حوصلہ بنے تھے۔13 اوورز میں اسکور 4 وکٹ پر 103 ہوگیا۔یوں جیت کیلئے 48 بالز پر 55 رنز قریب لگے۔
ٹوئسٹ ابھی باقی تھا،104 کے مجموعے پر حسیب اللہ خان 7 رنز بناکر گئے لیکن 112 پر فہیم اشرف کا کیچ جیسن ہولڈر نے ناقابل یقین انداز میں لے کر گلیڈی ایٹرز کو دھچکا پہنچایا۔وہ 6 رنز کرسکے۔اب 15 اوورز میں 6 وکٹ پر 113 سکور تھا۔117 پر کیل جیمسین بھی3 رنزبناکر آسان کیچ دے گئے۔امیدیں حسن نواز سے تھیں لیکن اب 12 بالز پر 21رنز باقی تھے۔3 وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔کام محمد وسیم کررہے تھے۔انہوں نے 19 ویں اوور میں چوکا لگاکر اپنے ارادے بتائے لیکن پورا اوور ضائع کرکے آکری بال پر نسیم کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔وہ11 بالز پر 16 کرگئے۔آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے۔پہلی بال پر اونچا شاٹ کھیلا نواز نے لیکن بھاگے نہیں اور کیچ ڈراپ ہوا۔کوئی سکور نہ بنایا۔مھمڈ شہزاد کی اگلی بال پر پھر کیچ ڈراپ ہوا۔38 بالز پر حسن نے پہلی پی ایس ایل ففٹی بنائی۔4 بالز پر 13 رنزتھے کہ چھکا دے مارا۔پھر ایک کیچ ڈراپ ہوگیا۔2 رنز بن گئے۔اگلی بال پر چھکا لگا کر انہوں نے اپنی ٹیم کو ایک بال قبل 2 وکٹ کی جیت دلوادی۔حسن نواز41 بالز پر 4 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 64 رنزپر ناقابل شکست رہے۔نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔
پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8 میچز میں 11 پوائنٹس
اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس
لاہور قلندرز 8 میچز میں9 پوائنٹس
کراچی کنگز 7 میچز میں 8 پوائنٹس
پشاور زلمی 7میچز میں 6 پوائنٹس
ملتان سلطانز۔پلے آف سے آئوٹ
پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا شیڈول
مئی4۔لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز۔لاہور
مئی 5،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی۔ملتان
مئی7۔اسلام آباد بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔راولپنڈی
مئی8۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی،راولپنڈی
مئی9،لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی،راولپنڈی
مئی 10۔اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز۔راولپنڈی
مئی 11،ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔ملتان