ملتان،کرک اگین رپورٹ
ملتان سلطانز کیلئے پی ایس ایل میں مسلسل دوسری ففٹی کرکے جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ریزا ہینڈرکس نے کہا ہے کہ ملتان آکر کھیلنا اچھا لگا،ٹیم کا ماحول بہتر ہے۔رضوان بہترین کپتان ہیں۔ماحول اور فینز کی سپورٹ قابل دید ہے۔پہلے سنا تھا،اب ڈیبیو کیا،فخر ہےکہ پی ایس ایل کھیل رہاہوں۔دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک پی ایس ایل ہے۔ٹوٹل زیادہ نہیں تھا لیکن پھر بھی میچ سخت ہوا۔اسلام آباد کی بائولنگ نے جان ماری،ہم نے ٹاس کے بعد بائولنگ کی،ڈیو فیکٹر اہم ہوتا ہے۔کیچز اہم ہیں۔نہیں ڈراپ ہونے چاہئیں۔میچ جیتنے کے بعد خامیاں دیکھیں گے۔
اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ملتان کی پچ اور کنڈیشنز مختلف تھیں۔نسیم بد قسمتی سے شروع میں وکٹ نا لے سکے۔ رضوان کو کیچ ڈراپ اہم مومنٹ تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ باتدرست ہے کہ ہم نے کم اسکور کیا۔ٹاس اہم تھا لیکن میچ نے بتایا کہ اتنا بھی قابل فرق نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی۔کوکس اور سلمان کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا۔کوکس اور سلمان کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی
ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔