کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل پلے آف مکمل،لاہور اپنے ساتھ کراچی کو بھی باہر لے گیا،کوئٹہ بھی کنفرم۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اہل کراچی کی ہمدردیاں لاہور کے ساتھ رہیں،24 گھنٹے قبل کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز میچ میں وہ قلندرزکے خلاف تھے لیکن آج وہ ان کے ساتھ تھے کہ کسی طرح گلیڈی ایٹرز نہ جتیں۔گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد آخری بال پر چھکے کے ساتھ 6 وکٹ کی تاریخی جیت نام کی۔11 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل 9 پلے آف میں جگہ بنالی۔لاہور اپنے ساتھ کراچی کنگز کو بھی باہر لے گیا،اب چاہے وہ آگے جیتے یا ہارے کچھ نہیں کرسکتا۔
ملتان،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ پی ایس ایل 9 پلے آف میں پہنچ گئے۔
نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 لے 28 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور39 پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگ سلو کی،نتیجہ میں وہ وکٹ ہاتھ میں رکھ کر بھی 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنزبناسکے۔شاہین آفریدی نے 34 بالز پر 55 اورعبداللہ شفیق نے 39 بالز پر59 رنزبنائے۔ابرار احمد نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ویساہی سلو انداز اپنایا۔جیسن رائے 18 اور ریلی روسو 13 کرسکے۔خواجہ نافع 26 کرگئے۔سعود شکیل اوپنر ہوکر بھی وکٹ پر موجود تھے۔آخری 12 بالز پر 28 رنزکی ضرورت تھی۔
شاہین نے زمان خان کے اوور ہوتے ہوئے بھی جہاں داد خان کو سیکنڈ لاسٹ اوور دیا۔انہیں آخری بال پر چھکے کی بائونڈری پڑی۔اب 6 بالز پر 14 کی ضرورت تھی کہ لوری ایونس 7 رنزبناکر گئے۔4 بالز پر 13 اور 3 بالز پر 9 رنز باقی تھے،بائولر شاہین شاہ آفریدی تھے۔پھر چوکا پڑا تو 2 بالز پر 5 رنزکی ضرورت تھی۔آخری بال پر چوکا باقی تھا۔وسیم جونیئر نے آخری بال پر شاہین کو چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز 6 وکٹ کی جیت کروادی۔سعود شکیل 65 بالز پر 88 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔شاہین اور جہاں داد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔