راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل،ایک شکست کے بعد قلندرز کی بھاری واپسی،گلیڈی ایٹرزکو بڑی ہار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ایک شکست کے بعد لاہقر قلندرز کی واپسی اور ایک جیت کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شکست کے راستے پر ہوگئی۔قلندرز کی۔79 رنزکی ناکامی ہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹ پر 219 رنزبنائے۔فخرزمان نے 67 اور سام بلنگز نے 50 رنزبنائے۔عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں گلیڈی ایٹرز کا کمیپ شروع سے اندھیرے میں چلا گیا۔9 رنزپر 3 وکٹ گنوانے کے بعد اننگ نہ سنبھلی۔پوری ٹیم اوورز 16.2میں 141رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ریلی روسو 44 رنزبناکر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے2 ا اوورز میں 6 رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔رشاد حسین نے 31 رنز دے کر 3 اور آسف آفریدی وسکندر رضانے 2۔2وکٹیں لیں۔اس شکست سے گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے،نیٹ رن ریٹ خراب ہوگیا ہے جو آخر میں اثر ڈالے گا۔