| | | | | |

پی ایس ایل ٹائٹل ہیٹ ٹرک کا خواب دیکھنے والے قلندرزتیسری شکست کے خوف میں،ملتان پہنچ گئے

 ملتان،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کا خواب دیکھنے والے قلندرز اب مسلسل تیسری شکست کے خوف میں۔ملتان پہنچ گئے۔

قلندرز اولیا کی دھرتی پر لینڈ کرگئے ،کل سلطانز سے ٹکرائیں گے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے میچ کےلئے بذریعہ طیارہ ملتان پہنچ گئی۔ ہوٹل پہنچے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ٹیم نے ہوٹل میں آرام کرنے کو ترجیح دی ۔لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دو میچوں میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے 8وکٹون سے شکست دی جبکہ کوئٹہ نے قلندر کو 5کٹوں سے قابو کیاتھا اب تیسرے معرکے کےلئے ٹیم نئے جذبے ساتھ ملتان پہنچی ہے ،ٹیم انتظامیہ کاکہنا ہے دونوں شکستوں کو بھول کر میدان میں اتریں گے ،گذشتہ برس وہ  ملتان میں سے فاتح گئے تھے ۔اس تسلسل کوجاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *