عمران عثمانی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بد ترین شکست،ملتان سلطانز شہنشاہ رہا،پی ایس ایلے 9پلے آف شیڈول کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 لیگ سٹیج کے اختتام پر اپنی بادشاہت مسلم کروالی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری میچ میں 79 رنزکی فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ نمبرون پوزیشن کے ساتھ اختتام کیا ہے۔
یوں پی ایس ایل 9 فائنل پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 ہی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل 9 پلےآف شیڈول کے مطابق
جمعرات 14 مارچ کو کوالیفائر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا،فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی،ناکام ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔وی ایلمنٹر 2 کا میچ کھیلے گی۔
جمعہ 15 مارچ کو پہلا ایلیمنٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا،ناکام ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگی۔فاتح ٹیم ایلمنٹر2 کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
ہفتہ 16 مارچ کو دوسرا اہلمنٹر ہوگا،یہ پہلے آف کی ناکام ٹیم اور ایلمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کا ہوگا،جو جیتے گا،وہ فائنل کھیلے گا اور اسکا فائنل کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
آج پی ایس ایل 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر 4 وکٹ پر 185 رنزبنائے۔محمد رضوان نے69 اور جانسن چارلس نے 53 رنزکی اننگز کھیلیں۔محمد عامر نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آغاز سے ہی مشکلات میں رہی اور سنبھل نہ سکی۔99 پر 8 وکٹیں اڑادی گئی تھیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم 25بالیں قبل صرف 106 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔عمیر یوسف نے 37 رنزبنائے۔ڈیوڈ ویلی اور سامہ میر نے22،22 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔ملتان نے 79 رنز سے میچ جیت لیا۔