ملتان،کرک اگین رپورٹ
سر ویوین رچرڈز کی زیر نگرانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دستہ ملتان لینڈ کرگیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کیلئے ملتان کے خلاف 5 ویں اور آخری ٹیم بھی آگئی ہے۔یوں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار 25 فروری کو میچ کھیلیں گے اور پھر ملتان سے یہ ایونٹ منتقل ہوجائے گا۔
ملتان سلطانز اپنے ہوم گرائونڈ پر آخری میچ کھیلے گی۔یہ میچ پوائنٹس ٹیبل کی حقیقی نمبر 1 ٹیم کا بھی فیصلہ کردے گا،اگر چہ اب بھی ملتان نمبر ون ہے لیکن 6 پوائنٹس کے ساتھ گلیڈی ایٹرز بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔یوں اس میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کی نمبر ون ٹیم پہلے رائونڈ کے بعد فائنل پوزیشن پر ہوگی۔