کولمبو ،کرک اگین رپورٹ
بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی۔بھارت کے 356 رنز کے جواب میں پاکستان بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار ہے۔11 اوورز میں صرف 44 اسکور کئے ہیں کہ بارش شروع ہوگئی۔
بابر اعظم 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے
فخر زمان کھڑے ہیں۔امام الحق کی وکٹ گری ہے۔
ایشیا کپ سپر 4 میں متبادل روز بھی بارش نے کھیل روکا ہے۔بھارت نے 50 اوورز میں 2 وکٹ پر 356 اسکور بنائے۔ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے سنچریاں بنائیں۔
اب کیا ہوسکتا
پاکستان سوچے گا کہ بابر اعظم بھی گئے۔بارش ہی بچاسکے گی۔
میچ کے لئے اب 9 اوورز کا کھیل درکار ہے۔جیسے ہی 20 اوورز ہونگے۔میچ کا نتیجہ سامنے ہوگا۔ڈک ورتھ پر پاکستان کیلئے ہدف اور مشکل ہوگا ۔پاکستان کے لئے میچ نہ ہونا ہی بہتر ہوگا۔
فیصلہ 35 منٹ کے کھیل کی دوری پر ہے۔امکانات میں میچ ممکن ہوا تو رات گئے تک انتظار ہوگا،تیز بارش سے فیصلہ جلد ہوسکے گا۔
کولمبو میں کوئی ٹیم 301 سے بڑا ہدف اور سری لنکا کے ملک کے کسی میدان میں 325 سے بڑا ہدف حاصل کیا نہیں جاسکا۔
ممکنہ ہدف
پاکستان کو 20 اوورز میں 200 کا ہدف ملے گا
پاکستان کے لئے 25 اوورز میں 237 اور 30 اوور میں 267 کا ہدف ملے گا
رات سوا گیارہ بجے مقامی اور پونے 11 بجے پاکستانی وقت کے مطابق میچ شروع ہوسکتا۔
کولمبو میں اس وقت بھی بارش جاری ہے۔