سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ٹیسٹ کیلئے موسم کی پیشن گوئی اس ہفتے کے لیے امید افزا دکھائی دیتی ہے۔پیٹ کمنز نے وارنر فیئرویل ویک کہا ہے۔
الوداعی ٹیسٹ سے ایک روز قبل ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کہانی کھول دی،کون ملوث
یہاں 2016 سے اب تک بارش کے سبب آخری سات میں سے چار ٹیسٹ ڈرا ہوئے، 6 بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے۔اس سال سڈنی میں بدھ کو شاور کا ہلکی بارش کا امکان ہے، دوپہر یا شام میں بارش ہوگی۔جمعرات کو بارش کا زیادہ امکان ہے، زیادہ تر امکان دوپہر اور شام میں، جبکہ اگلے تین دنوں میں ہلکی یا درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آخری ٹیسٹ سے قبل واردات،بیگ چوری،اوپنر ایک چیز کی گمشدگی پر پریشان
ادھر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اشارہ دیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔منگل کی صبح سڈنی میں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمنز کے بتایا ہے کہ وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کرنے کی بہترین صورت سنچری ہو گی۔اور شاید کچھ اسپن بال۔وارنر نے 67.25 کی اوسط سے چار وکٹیں حاصل کی ہیں، نومبر 2016 سے کسی ٹیسٹ میچ میں بائولنگ نہیں کی۔
سڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کا ٹونا،11 رکنی ٹیم کا اعلان،پچ کے بارے میں اہم انکشاف