لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ کی پنشن کیلئے زبان بندی کا دعویٰ،بابر اعظم ناراض،شاہد آفریدی کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ میں بہت کچھ الگ سے چل رہا ہے۔کپتان بابر اعظم نے اپنے نائب کپتان شان مسعود کی تقرری پر لاعلمی ظاہر کی ہے تو ساتھ میں شکوہ بھی کیا ہے۔انہوں نے اس کا شکوہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کے سامنے بھی کیا ہے،اس نے بھی بابر اعظم کو اپنی لاعلمی بتائی ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شکایت کی ہے کہ ایک روزہ سیریز کے لئے میرے نائب کپتان کی تبدیلی اور نئی تقرری جو کی گئی ہے،اس کا مجھے بتایا جانا ضروری تھا۔اس سے بابر اعظم خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں۔
پی سی بی کے معاملات بھی نرالے چل رہے ہیں۔سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنی پنشن کے لئے جب بورڈ سے رابطہ کیا تو ان کے سامنے کوڈ آف کنڈیکٹ لایا گیا ہے،ماہانہ پنشن ایک لاکھ 54 ہزار روپے کے لئے انہوں نے سائن کئے ہیں۔رولز کے مطابق اب وہ پی سی بی پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔دیکھنا ہوگا کہ انہیں پنشن عزیز ہے اور یا پھر وہ اپنے موقف کو دہرائیں گے۔
کرکٹ پھر جوئے کی لپیٹ میں،میچ فکسنگ پر ٹی 10 لیگ کے خلاف تحقیقات
اس سال قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں پاکستان کے موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی بھی کھیلیں گے۔ان کے ساتھ مصباح الحق ،سری ناتھ اور مرلی دھرن سمیت کئی ماضی کے نامور پلیئرز شریک ہونگے۔