کراچی،کرک اگین رپورٹ
راشد لطیف نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔بابر اعظم کی حمایت کرنے اور ان سے متعلق انکشاف کرنے والے راشد لطیف نے اپنے نئے مخالف کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔راشد لطیف نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چیئرمین پی سی بی کو فون کررہے ہیں ،وہ سن نہیں رہے،اسے غلط کرنے کیلئے پی سی بی نے بابر اعظم کا وٹس ایپ لیک کردیا تھا۔اسی پر بحث چل رہی تھی کہ راشد لطیف نے عدالتی سہارالےلیا۔
میں نے لیجنڈ جاوید میانداد کے سامنے کبھی بدتمیزی نہیں اور نہ ہی آواز بلند کی۔جاوید بھائی نہ صرف کرکٹ کے لیجنڈ (آئی سی سی ہال آف فیمر) ہیں بلکہ وہ پاکستان کے قومی ہیرو اور فخر ہیں۔ مجھے ان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ کرکٹ کا ادارہ ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں ان کو باپ کی طرح عزت دیتا ہوں۔
اپنے وکیل کے ذریعے، میں نے پی جے میر کو 14 دنوں کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور اپنے اور جاوید بھائی کے بارے میں کیے گئے فضول تبصروں سے متعلق ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے۔