کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 کا باقی شیڈول،لاہور قلندرزسمیت باقیوں کے چانسز،جائزہ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں فائنل 4 میں کون جائے گا۔کون سی 2 ٹیمیں باہر ہوسکتی ہیں۔اب تک کون سی ٹیم بہتر پوزیشن پر ہے۔ایونٹ کے لیگ میچز آدھے مرحلے سے آگے کی جانب ہیں۔
موجودہ پوائنٹس ٹیبل
ملتان سلطانز۔6 میچز میں 10 پوائنٹس
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،4 میچز،6 پوائنٹس
پشاور زلمی،5 میچز 6 پوائنٹس
کراچی کنگز،3 میچز،4 پوائنٹس
اسلام آباد،4 میچز،2 پوائنٹس
لاہور قلندرز،6 میچز اور صفر پوائئنٹس
اب کراچی کے میچز لاہور سے آدھے ہوئے ہیں،اس لئے کراچی کہیں بہتر ہے۔ملتان ٹیم ایک یا 2 ٹیموں کی پکڑ میں آسکتی ہے لیکن مشکل ہوگا کہ وہ ٹاپ 4 سے اب باہر نکل سکے۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی بھرپور طاقت میں ہیں،اس لئے فی الوقت اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور کے باہر ہونے کے امکانات بڑھتے جار ہے ہیں لیکن اگر کراچی آج اور کل اسلام آباد اور کوئٹہ سے ہارے تو جہاں اسلام آباد کو فائدہ ہوگا،وہاں لاہور کی مبہم امیدیں روشن ہونگی۔2 مارچ کو لاہور زلمی کو ہرادے اوراسلام آباد کوئٹہ میں سے جو چاہے جیتے۔3 مارچ کو کراچی ملتان سے ہارے۔4 مارچ کو اسلام آباد ہارے۔5 مارچ کو پشاور ملتان سے ہارے۔6 مارچ کو لاہور جیتے تو پھر کہیں جاکر اگر مگر اور اگر کا کمزور کھیل لاہور کیلئے روزشنی پیدا کرے گا مگر یہ تب بھی مشکل ہوگا۔
لاہور اپنے تمام 4 میچز جیتے تو 8 پر مہم ختم ہوگی۔اسلام آباد6 میں سے 3 ہارے مگر ایسے کہ لاہور کو فائدہ ہو اور کسی حریف ٹیم کا نقصان ہو۔کراچی کنگز بھی ایسی حالت سے گزرے لیکن اگر ایسا ہوا تو اس کامطلب ہوگا کہ ہم نے ملتان اور پشاور کے ساتھ کوئٹہ کو کم سے کم 2،2 فتوحات دے دیں تو اس صورت میں یہ تینوں ٹیمیں فائنل 4 کیلئے کنفرم ہوگی۔پھر ایک ٹیم کیلئے مقابلہ پڑے گا۔آپ جس انداز میں بھی جائزہ لیں گے تو لاہور قلندرز کیلئے زیادہ مشکلات ہونگی اور اس کے بعد اسلام آباد کو۔
28 فروری 2024 کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم
29 فروری 2024 کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
2 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
3 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
4 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
5 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
6 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
7 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
8 مارچ 2024 پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
9 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
10 مارچ 2024 اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
11 مارچ 2024 کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک اسٹیڈیم
12 مارچ 2024 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم
14 مارچ 2024 کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2 (ایلیمینیٹر ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)، نیشنل بینک اسٹیڈیم
18 مارچ 2024 فائنل، نیشنل بینک اسٹیڈیم