لاہور 7 اکتوبر۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے تیسرے راؤنڈکے میچزکے نتائج۔پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں واپڈا ۔ پی ٹی وی ۔کے آر ایل اور ایشال ایسوسی ایٹس نے کامیابی حاصل کرلی ۔ ان میچوں کی خاص بات عمرامین اور افتخار احمد کی کریئر بیسٹ اننگز تھیں۔سعید اسپورٹس سٹی بیدیاں لاہور میں ایشال ایسوسی ایٹس نے او جی ڈی سی ایل کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
او جی ڈی سی ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 295 رنز بنائے۔ عباس علی نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز اسکور کیے۔ حماد خان نے67 رنز بنائے۔جواب میں ایشال ایسوسی ایٹس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔عبدالواحد نے12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ حیدر علی اور آفاق احمد بالترتیب 81 اور 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں واپڈا نے اسٹیٹ بینک کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 11 رنز سے شکست دے دی۔واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4 وکٹوں پر 379 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد نے81 گیندوں پر154 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔یہ لسٹ اے ون ڈے میں افتخار احمد کا سب سے بڑا انفرادی اسکور اور 11 ویں سنچری ہے۔ہاشم ابراہیم نے 75 محمد عارف نے61 اور ایاز تصور نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 51 رنز بنائے۔افتخار احمد اور ایاز تصور نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 125 رنز کا اضافہ کیا۔
اسٹیٹ بینک نے جواب میں 47 اوورز میں 8 وکٹوں پر 344 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔عمرامین نے 21 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے182 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو ان کے لسٹ اے ون ڈے کا بہترین انفرادی اسکور اور 15 ویں سنچری ہے۔عرفان خان نے 56 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ تین اور افتخار احمد دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
غنی گلاس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسین طلعت72 اور طیب طاہر67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فیصل اکرم نے 24 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔پی ٹی وی نے صاحبزادہ فرحان کے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 69 ناٹ آؤٹ اور امام الحق کے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 69 ناٹ آؤٹ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا لیا۔ ان دونوں نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 131 رنز کا اضافہ کیا۔
ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں کے آر ایل نے ہائر ایجوکیشن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ہائر ایجوکیشن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عزیر ممتاز نے 50 رنز اسکور کیے۔محمد عمران نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 45 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کے آر ایل نے دو وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ نصیراللہ خان نے14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز اسکور کیے۔ معاذ صداقت نے 64 رنز بنائے۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔
مختصر اسکور ۔
واپڈا 379 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔افتخار احمد 154 ناٹ آؤٹ۔ ہاشم ابراہیم75۔ محمد عارف 61۔ایاز تصور 51 ناٹ آؤٹ۔
اسٹیٹ بینک 344 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 47 اوورز ) ۔عمرامین 182 ناٹ آؤٹ ۔ عرفان خان 56 ۔ خوشدل شاہ 68 / 3 وکٹ۔ افتخار احمد 46 / 2 وکٹ۔
نتیجہ ۔واپڈا نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 11 رنز سے جیتا۔
—————
اوجی ڈی سی ایل 295 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز )۔عباس علی 86 ۔حماد خان 67۔
ایشال ایسوسی ایٹس 297 رنز5 کھلاڑی آؤٹ ( 47 اوورز ) ۔ عبدالواحد 103۔ حیدرعلی 81 ناٹ آؤٹ۔
نتیجہ ۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے 5 وکٹوں سے جیتا۔
—————–
غنی گلاس166 رنز( 38.2 اوورز ) ۔حسین طلعت 72۔طیب طاہر 67۔ فیصل اکرم 24 / 5 وکٹ۔
پی ٹی وی 169رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 25.5 اوورز )۔ امام الحق 69 ناٹ آؤٹ ۔ صاحبزادہ فرحان69 ناٹ آؤٹ۔
نتیجہ ۔پی ٹی وی نے 9 وکٹوں سے جیتا۔
——————-
ہائر ایجوکیشن 222 رنز ( 48.3 اوورز ) ۔عزیر ممتاز 50۔ محمد عمران 45 / 6 وکٹ۔
کے آر ایل 223 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ (36.3 اوورز) ۔ نصیراللہ خان 108۔ معاذ صداقت 64۔
نتیجہ ۔کے آر ایل نے 8 وکٹوں سے جیتا۔