| | |

ریٹائرڈ جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں انگلینڈ کے فل اسکواڈ کا حصہ بن گئے

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور فاسٹ بائولرز مین پوری دنیا کے نمایاں وکٹ ٹیکرز جمی اینڈرسن اگر چہ اس سال ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن وہ اگلے ماہ دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کے ساتھ ہی ہونگے۔

اس سال موسم گرما کے آغاز میں جمی اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور مرلی دھرن کی 800 کے بعد  شین وارن کی 708 ،یہ دونوں اسپنرز تھے،کے بعد 704 ٹیسٹ وکٹ پر فل سٹاپ لگایا تھا لیکن انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں جانے نہیں دیا اور ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں ان کو بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا،اس وقت اوول کے آخری ٹیسٹ میں وہ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

جمی اینڈرسن نے انکشاف کیاہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کے معاہدے میں دسمبر تک توسیع کی ہے اور وہ اب اکتوبر میں دورہ پاکستان اور نومبر،دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ میں 6 ٹیسٹ میچز میں فرائض سرانجام دیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *