ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ
رضوان نے گلوز کو بیٹ بنالیا،شارٹ رن گلے پڑا،بابر اعظم کو کرمپ پڑگئے،دلچسپ اور حیرت انگیزمناظر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران دلچسپ اور پریشان کن مناظر دیکھنے کو ملے،صائم ایوب کے آئوٹ ہونے کے بعد رضوان کے ساتھ بابر اعظم آملے۔دونوں نے اسکور کو تیزی سے آگے کیا ،تیزن رننگ میں بابر اعظم کو کرمپ پڑگئے،میچ 3 سے 4 منٹ رکا رہا،وہ طبی امداد لیتے رہے۔
حارث رئوف کی خوفناک ٹھکائی،فن ایلن کے ریکارڈ چھکے،سنچری،بابر اعظم کی دوڑیں
ڈنیڈن سے تازہ ترین کرکٹ خبر یہ تھی کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک شاٹ کھیلا،بیٹ ان کے ہاتھ سے گرگیا،وہ ایسے ہی بھاگ پڑے،اپنی جانب سے ایک رن مکمل کرنے کیلئے رضوان نے اپنے گلوز کو کریز پر لگایا،دوسرے دن کیلئے دوڑے اور آخر میں دونوں ہاتھوں کو پھیلاتے ہوئے ڈائیو مارکر اپنے گلوز کو بیٹ کی طرح کریز میں پہنچایا،رن آئوٹ سے تو بچ گئے لیکن ری پلے نے کلیئر کیا کہ رضوان پہلا رن لیتے ہوئے اپنا گلوز کریز سے ذرا باہر ٹچ کرآئے تھے۔امپائر نے شارٹ رن کا اشارہ کیا تو رضوان نے حیرت کے ساتھ افسوس کیا]پاکستان کی دوسری وکٹ رضوان کی شکل میں گرگئی۔10 اوور میں88 اسکور تھا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 224 رنزبنائے تھے۔یہ سیریز کا تیسرا میچ ہے۔
پاکستان کے خلاف نئے ریکارڈزبن گئے،سیریز بچانے کیلئے 225 رنز درکار،اب بھی بن سکتے
رضوان کے خلاف کیچ کی اپیل نے میلبرن ٹیسٹ کے متنازعہ کیچ کی یاد کرواسی لیکن نیوزی لینڈ میں رضوان بال بال بچے،ایک موقع پر ایسا لگا کہ بال ان کے گلوز کو لگی ہے لیکن وہ پیڈ کو لگی تھی،ایل بھی سے بھی بچ گئے۔پھر بھی وہ جلد ہی 20 بالز پر 24 کرگئے۔