ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔رضوان کی پہلی پوزیشن عارضی،صاحبزادہ فرحان نے فوری چھین لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ صاحبزادہ فرحان نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔پی ایس ایل 10 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف انہوں نے 22 رنزکی اننگ کھیلی۔یوں ان کا رواں سیزن میں مجموعی سکور 236 ہوگیا ہے اور پہلے نمبر پر ہیں۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اسی میچ کی پہلی اننگ میں محمد رضوان نے اپنی 36 رنزکی اننگ میں 25 رنزبنائے تھے تو وہ ان سے آگے نکل گئے تھے،یہ ترقی وقتی ثابت ہوئی ہے۔
صاحبزادہ فرحان 236 رنزبناکر پہلے اور رضوان 226 رنز کے ساتھ دوسرے اورعثمان خان 194 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بائولنگ میں اسلام آبد کے جیسن ہولڈر 12 وکٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔