کیپ ٹاؤن ،ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024،روہت شرما اور کوہلی نے فیصلہ سنادیا ،سلیکٹرز کی دوڑیں
توقع ہے کہ بھارتی سلیکشن کمیٹی افغانستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے بات کرے گے۔یہ سب کیپ ٹاؤن میں کل سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان ہوگا۔
ویرات کوہلی، روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے اور اب بی سی سی آئی کا اہم اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔
اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ کا انتخاب کرنے سے پہلے کچھ پریشانی ہے کیونکہ تجربہ کار روہت شرما اور ویرات کوہلی جون میں ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ روہت اور کوہلی دونوں نومبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے ہندوستان کے لیے مختصر ترین فارمیٹ میں نہیں کھیلے ہیں۔ قومی سلیکٹرزشیو سندر داس اور سلیل انکولا جنوبی افریقہ میں ہیں اور ان کے ساتھ ان کے چیئرمین اگرکر بھی شامل ہوں گے۔
توقع ہے کہ اگرکر اینڈ کمپنی افغانستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرنے سے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت، اسٹار بلے باز کوہلی کے ساتھ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے بات کرےگی۔
یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا اگرکر اور ان کے ساتھی 11 جنوری کو موہالی میں شروع ہونے والی مختصر سیریز کے لیے روہت اور کوہلی دونوں کو منتخب کرتے ہیں یا آئی پی ایل کے دوران براہ راست ان کی فارم اور فٹنس چیک کرتے ہیں۔
افغانستان سیریز آپ کو کچھ نہیں بتائے گی۔ آئی پی ایل کے پہلے مہینے کی بنیاد پر ہر چیز کا فیصلہ کیا جائے گا، بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر راز کھولا ہے۔