ممبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت 4 کھلاڑیوں کے کیریئر پر فل سٹاپ ۔بھارتی بورڈ اور سلیکٹرز ایک پیج پر ،روہت شرما کی کی کپتانی میں محدود وقت باقی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ۔
بی سی سی آئی کی بڑی شخصیات اور سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت آگرکر، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت کے درمیان عمر رسیدہ ٹیم کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں غیر رسمی بات چیت ہو چکی ہے۔
جائزہ یقینی طور پر لیا جائے گا اور یہ غیر رسمی نوعیت کا ہو سکتا ہے کیونکہ ٹیم 10 نومبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بہت بڑی شکست رہی ہے ۔ آسٹریلیا کی سیریز کے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ
اگر بھارت انگلینڈ میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرتا ہے تو یقین دہانی کرائی جا سکتی ہے کہ چاروں سپر سینئرز آنے والی پانچ ٹیسٹ سیریز کے لیے برطانیہ کے لیے اس پرواز میں نہیں ہوں گے جس نے اگلے سال انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ چاروں نے ممکنہ طور پرآخری ٹیسٹ گھر پر کھیل چکے ہیں۔ان میں روہت شرما ،ویرات کوہلی،روی چندرن ایشون اور رویندرا جدیجا شامل ہیں۔
روہت شرما کے ہاں پرتھ ٹیسٹ کے آس پاس بچہ کی پیدائش متوقع ہے۔