کرک اگین رپورٹ
روہت شرما ٹی 20ورلڈکپ سے باہر،ون ڈے کپتانی بھی خطرے میں،کیوی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی۔سابق بھارتی کپتان سنیل گاواسکر نے اپنے موجودہ کپتان روہت شرما سے سوال کیا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں آپ کی ذینی اپروچ کیا تھی اور کہاں تھی،انہوں نے اپنے کپتان کے کچھ فیصلوں پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پیٹ کمنز نے سمارٹ کپتانی کی۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ٹیم انڈیا کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔بی سی سی آئی چیف سلیکٹر اجیت آگرکر، کپتان روہت شرما کے ساتھ بیٹھ کر اگلے چار سالوں کے لیے ایک راستہ ہموار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما پہلے ہی سلیکٹرز کو بتاچکے ہیں کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے نہ سوچاجائے۔ غور نہ کیے جانے کے بارے میں بات کی ہے،ان کے کے منصوبے ابھی تک نامعلوم ہیں۔ 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہے، سلیکٹرز ون ڈے کے مقابلے مختصر ترین فارمیٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں
روہت شرما 2027 ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے،اس سے قبل ریتئر ہونگے لیکن 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کھیلنا چاہیں گے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ بنگلہ دیش کے خلاف 28 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے بدھ کی صبح ڈھاکہ پہنچ گیا ہے۔حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ کاآج سلہٹ کا سفر متوقع ہے۔
آئی پی ایل سے نیوز یہ ہے کہ لکھنو سپر جائنٹس کیمپ میں موجود بھارت کے سابق کرکٹر گوٹم گمبھیر کو شاہ رخ خان نے حاصل کرلیا ہے۔اب وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیمپ میں کوچنگ کریں گے۔