راج کوٹ ،کرک اگین رپورٹ
بھارت میں چور پڑگئے۔بھارتی کپتان کا آئی فون چوری ہوگیا ہے۔اس کے بعد تمام 9 مہمان ٹیمیں خطرے میں ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے بھارتی ٹیم راج کوٹ میں موجود تھی۔بھارتی کپتان روہت شرما نے راج کوٹ میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کی۔اس کے فوری بعد ان کا آئی فون چوری ہوگیا۔علم ہونے پر بھگدڑ مچ گئی۔
فون چیک کیا گیا تو آخری بار رنگ روڈ پر آن ملا۔پھر بند کردیا گیا۔
راجکوٹ میں اطلاعات کے مطابق فون چوری کرنے والے گروہ اس علاقے میں بین الاقوامی میچوں اور دیگر تہواروں کے دوران سرگرم ہو جاتے ہیں۔ شائقین اور دیگر لوگ پہلے بھی ان کے بارے میں شکایت کر چکے ہیں لیکن اب بھارتی کپتان کے فون کے گم ہونے سے مقامی حکام کی بھنویں اٹھی ہیں۔
ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلنے کے لیے جلد ہی گوہاٹی جائے گی۔ ہندوستان پہلے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔
پولیس کو باقاعدہ شکایت نہیں کی گئی ہے۔