ممبئی،کرک اگین رپورٹ
روہت شرما کی سنچری پر بھی ممبئی کپتان ناراض،دھونی کے عمل سے نوجوان لڑکی اور اسٹیڈیم خوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک دل دہلا دینے والے لمحے میں، ایم ایس دھونی نے ایک نوجوان خاتون پرستار کو میچ کی گیند تحفے میں دے کر اس کو خوش کر دیا۔ممبئی میں ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز کا میچ شاندار تھا۔دوسری جانب ممبئی انڈینز کو شکست ہوگئی۔روہت شرما نے اننگ کے آخری اوور میں چوکا لگاکر 61 بالز پر سنچری مکمل کی لیکن یہ رائیگاں گئی۔ممبئی انڈینز 207 رنزکے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 186 رنز تک محدود رہی۔20 رنز سے میچ ہارگئی۔
ایم ایس دھونی نے صرف 4 گیندوں پر 20 رن کے ساتھ گھڑی کا رخ موڑ دیا، وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف چنائی کے مجموعی اسکور کو 206/4 تک پہنچا دیا۔اننگز کے بعد تجربہ کار کا ایک اور عمل تھا جس نے شو کردیا۔ دھونی ڈریسنگ روم میں واپس آئے تو اسٹینڈ میں ایک نوجوان پرستار کو دیکھا۔ دل دہلا دینے والے اشارے میں دھونی نے بھاگتے ہوئے میچ کی گیند نوجوان لڑکی کو دے دی۔
ایم ایس دھونی 4 بالز کی اننگ میں 2 طرفہ دل جیت گئے لیکن روہت شرما سنچری بناکر بھی روتے پائے گئے،ان کی ٹیم افسردہ رہی اور ان کے کپتان ہاردک پانڈیا روہت شرما کی سنچری سے بھی خوش نہ پائے گئے۔روہت شرما 63 بالز پر 105پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔متیشا پتھیارانا نے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔