کرک اگین ڈاٹ کام
پاکستانی پیسر محمد عامر کھل کر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے خلاف میدان میں آگئے۔انہوں نے ان پر پیڈ انٹرویوز کا الزام بھی عائد کیا ہے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کھل کر حمایت کی ہے
ساتھ میں رمیز راجہ دور کی برائیاں اور نجم سیٹھی کے سابقہ دور کی اچھائیاں بیان کی ہیں۔
ٹام راجرز کے خلاف ایڈم زمپا کی رن آؤٹ کی کوشش کو مسترد کردیا گیا۔یہ ڈرامہ ایم سی جی میں بگ بیش لیگ کے میچ میں ہوا۔
زمپا نے منکیڈ رن آئوٹ سے پہلے بال کروانے کے لئےاپنا بازو موڑ لیا تھالیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں تھا اگر امپائر مسترد نہ کرتے تو وہ اپیل واپس لے لیتے۔
آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کی بحث ضرور ہوئی ہے۔نان اسٹرائیکر پر ٹام راجرز کو آؤٹ کرنے کی ایڈم زمپا کی کوشش کو ٹھکرا دیا گیا،یہ میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگیڈز کا بی بی ایل میچ تھا۔ نان اسٹرائیکر اینڈ پر بیک اپ لیتے ہوئے ٹام راجرز کو آؤٹ کرنے کی ایڈم زمپا کی کوشش کو ٹھکرا دیا گیا ۔
منگل کو بی بی ایل میں میلبورن ڈربی کے بولر ایڈم زمپا نے نان اسٹرائیکر پر ٹام راجرز کو آؤٹ بیک اپ کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کی۔تاہم اسٹارز باؤلر زمپا نے بیلز کو اڑانے سے قبل اپنا بازو موڑ لیا تھا، اس لیے اگرچہ راجرز اپنی کریز سے باہر تھے، یہ آؤٹ نہیں دیا گیا۔
بھارت نے سری لنکا کے خلاف 94 رنز پر 5 وکٹ گنوا کر بھی پہلے ٹی 20 میچ میں 162 رنز بنالئے ہیں۔میچ ممبئی میں جاری ہے۔