کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 6 وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مارک ووڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تو اس سال ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر چکے تھے اور بس اعلان باقی تھا،انجری مسائل نے مجھے مجبور کیا تھا کہ یہ فارمیٹ چھوڑدوں۔
ملتان ٹیسٹ میں 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرنے والے مارک ووڈ ایک بار پھر چہک گئے ہیں،اس کا کریڈٹ وہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور بین سٹوکس کو دیتے ہیں۔
جیسا والد،ویسے بیٹا۔سچن ٹنڈولکر کی طرح ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی بڑی کرکٹ شروعات ہوگئی ہیں۔بدھ کو رانجی ٹرافی کے فرسٹ کلاس ڈیبیو میچ میں انہوں نے سنچری بنائی۔ارجن نے گوا کے لئے کھیلتے ہوئے راجستھان کے خلاف 207 بالز پر 120 رنز کی اننگ کھیلی۔34 برس قبل 1988 میں ان کے والد سچن ٹنڈولکر نے 15 برس کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔23 سالہ ارجن پیسر ہونے کے باوجود بڑی اننگ کھیل گئے۔
انگلینڈ کراچی میں پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے۔اس کا انکشاف ناصر حسین نے کیا ہے۔کراچی ٹیسٹ ہفتہ سے شروع ہوگا،انگلینڈ اب پاکستان کو کلین سوئپ کرنے کا سوچ رہا ہے۔ناصر حسین کہتے ہیں کہ ایشز کو بھول جائیں اور صرف کلین سوئپ کریں ۔اپنی عوام کے لئے اس سے بہتر کرسمس کا کوئی تحفہ ہو نہیں سکتا۔
انگلینڈ کے جمی اینڈرسن کرکٹ تاریخ میں 47 کے طویل عرصے میں ایسے عمر رسیدہ بائولر بن گئے جو 40 سال کی عمر میں ٹاپ 2 رینکنگ میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کراچی ٹیسٹ میں 18 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دے سکتا ہے۔کم عمری میں وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے کرکٹر ہونگے۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی ڈرافٹنگ تقریب کل شام 5 بجے ہوگی،لیگ کی لسٹ جاری ہوچکی ہے۔پلاٹینیم لسٹ میں بڑے غیر ملکی نام شامل کئے گئے ۔