ملتان،عمران عثمانی سے۔ملتان میں محفوظ،خوش،گرمی مسئلہ ہی نہیں،سموگ محسوس نہیں ہوئی،زیک کرولی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر زیک کرولی نے کہا ہے کہ ملتان آمد پر خوشی ہے۔،موسم کا کوئی ایشو نہیں،ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ہاکستان کا دورہ ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شاندار ہے ۔ماحول بھی درست اوراچھا ہے۔انجوائے کررہے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگلش ٹاپ آرڈر بیٹر نے کہا ہے کہ میری انگلی کا فریکچر ٹھیک ہوا ہے اور اب میں کھیلنے کو تیار ہوں۔پاکستان کے گزشتہ دورے میں سنچری اور ففٹی بنانے والے رائٹ ہینڈ بیٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ سیریز اچھی کھیلی۔اس بار بھی اس سے بہتر کروں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں زیک کرولی نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
دنیا کیلئے تر نوالہ،پاکستان کیخلاف آہنی دیوار، زیک کرولی انگلش ٹیم میں کیوں
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں برطانوی صحافیوں،ملکی و قومی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔زیک کرولی کہتے ہیں کہ انگلینڈ پاکستان کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے،یہ ٹھیک ہے کہ پاکستان کی حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں لیکن ہم پاکستان کو ہمیشہ سخت حریف سمجھتے ہیں اور پاکستان کے پاس باصلاحیت ٹیلنٹ ہے۔بابر اعظم ان دنوں اگر آئوٹ آف فارم ہے تو کوئی ایسا مسئلہ نہیں۔بڑا بیٹر ہے اور کسی بھی وقت فارم لگ سکتی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم آج 4 اکتوبر کو اس دورے میں پہلی بار داخل ہوئی اور پھر پور ٹریننگ کی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ خراب،جگہ جگہ گہرے نشانات،سائیڈز پر مٹی کی بھرمار
زیک کرولی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے پاس بھی اسپنرز اچھے ہیں،نوجوان اسپنرز فارم میں ہیں اور اچھا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں زیک کرولی کہتے ہیں کہ گزشتہ دورہ پاکستان میں فلیٹ پچز تھیں۔اس لئے بہتر بیٹنگ ہوگئی تھی۔زیک کرولی کہتے ہیں کہ ملتان کا گرم موسم ہمارے لئے کوئی ایشو نہیں۔ہم اس پرکافی ہفتوں سے بات کررہے تھے اور تیاری کررہےتھے۔ہم اس کیلئے مکمل تیار ہین۔یہ موسم ہمارے لئے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔زیک کرولی نے کہا ہے کہ گزشتہ دورہ پاکستان 2022 میں ہماری حکمت عملی وقت کے حساب سے تھی۔کنڈیشنز کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔حالات کےمطابق کھیلیں گے اور جیتنے کیلئے آئے ہیں۔
زیک کرولی نے کہا ہے کہ ملتان میں رہائشی انتظامات،سکیورٹی انتظامات مثالی ہیں اور ہم یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور میزبانی اعلی لیول کی ہے۔انجوائے کررہے ہیں۔ملتان کا ماحول درست ہے۔سموگ ہمیں محسوس نہیں ہوئی ہے۔ہم 2 روز سے یہاں ہیں،ایسی کوئی بات ہی نہیں ہے۔