ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کامران غلام اور صائم ایوب نے ڈوبتی نائو کو سہارا دے دیا۔ادھر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ بھی ملتان اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کامران غلام اور صائم ایوب نے ڈوبتی نائو کو سہارا دے دیا۔محض 19 رنزپر کپتان سمیت 2 وکٹیں کھونے والی پاکستانی ٹیم کیلئے پہلا سیشن آسان کردیا۔لنچ تک تک 2 وکٹ کے نقصان پر79 رنز بنالئے۔
کامران غلام 29، صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم کے اخراج پر رمیزراجہ کا پہلا رد عمل
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوسرے میں میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گزشتہ میچ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا اوپننگ اسٹینڈ دھوکہ دے گیا، 15 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہون نے 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 رنز بنائے تھے، جس میں 1 چوکا بھی شامل تھا۔
کپتان شان مسعود بھی انگلش سپنر کے جادو سے نہ بچ سکے اور صرف 7 گیندیں کھیلنے کے بعد 3 رنز پر اپنا کیچ زیک کرالی کو تھما بیٹھے۔
کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ دیتے رضوان نے بابر اعظم کی یاد کیسے کروائی
تیسری وکٹ کی شراکت دار میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام اور صائم ایوب نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 50 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔