ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ساجد خان بہترین بائولر کا اعزاز پاگئے،ابرار کو 3 رنزکی شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ساجد خان ابرار احمد کی جگہ ملتان ٹیسٹ میں شامل ہوئے اور ملتان کے آنر بورڈ سے ان کا نام بھی اپنے سے نیچے کردیا،ساجد خان کو 3 رنز کی وجہ سے یہ کامیابی ملی۔
واقعہ یہ ہے کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں ابرار احمد نے یہاں ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو ٹیسٹ میں اننگ میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں اور بہترین انفرادی بائولنگ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،،جسے آج ساجد خان نے صرف 3 رنزکی کمی سے ہرادیا۔
انگلش ٹیم پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 291 پر آئوٹ ہوگئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کے تمام ٹیسٹ میچزکا احوال،3 تاریخی روایات سے اگلا نتیجہ جان لیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابرار احمد نے بھی انگلینڈ کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اننگ کی بہترین بائولنگ کا ریکارڈ بنایا تھا،اب ساجد خان کے ہاتھ بھی انگلش ٹیم ہی لگی ہے۔9دسمبر 2022کو یہ میچ شروع ہوا اور چوتھے روز 12 دسمبر کو اختتام کو پہنچا ۔یہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی ۔ 281 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کی کپتانی بین سٹوکس کے ہاتھ میں تھی جو اب بھی کپتان ہیں۔ جنہوں نے 30 رنز کی اننگز کھیلی بین ڈکٹ نے 63 زیک کرولی نے 19 رنز بنائے ۔اولی پوپ نے 60 رنز کی اچھی باری کھیلی ۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے سپنر ابرار احمد نے ڈیبیو پر 114 رنزکے عوض 7 وکٹیں لی تھیں۔
ساجد خان نے پوری انگلش ٹیم کو اچک لیا،7 شکار،پاکستان کو 75 رنزکی سبقت