دبئی۔کرک اگین رپورٹ
ہینڈ شیک،بد اخلاقی ،سلمان علی آغا نے بھارت پر توپ چلادی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے دبئی میں پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ فائنل میچ پر دباؤ تو دونوں سائیڈوں پر ہوگا لیکن ہماری ٹیم اس سے آزاد ہو کر کھیلے گی۔ بیٹرز اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔میری پرفارمنس اچھی نہیں ۔سٹرائک ریٹ ضروری نہیں کہ ہر وقت ڈیڑھ سو کا ہو۔ پچ کنڈیشنز اور دوسری چیزوں کو دیکھا جاتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں دیکھا کہ کبھی ہینڈ شیک نہ ہوا ہو۔ میں اس سے پہلے اپنے والد سے سنتا تھا ان سے کبھی نہیں سنا میں نے کبھی کسی کو نہیں دیکھا ۔یہ ان کا اپنا طرز عمل ہے، جس سے میں اتفاق نہیں کرتا ۔ایشیا کپ ٹرافی کے فوٹو سیشن کے حوالے سے اس سوال کا جواب کہ بھارتی کپتان نے انکار کیا ہے۔ میڈیا نے رپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مرضی، جو مرضی کریں۔ وہ اخلاق کے دائرے میں ہر وہ کام کریں گے جو ایونٹ کے لیے ضروری ہو ۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تمام کھلاڑی آزاد ہیں رد عمل دینے میں اور فاسٹ بولر تو خاص کر آزاد ہوتے ہیں۔ ان کی اگریشن ہی ایسی ان کی فاسٹ باؤلنگ کے لیے ضروری ہوتی ہے ۔میں کسی کو نہیں روکتا ۔ہر کوئی اپنے دائرہ کار میں ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارت کو ہرانے کے لیے تیار ہیں ۔بھارتی میڈیا جو مرضی کہے۔ سوشل میڈیا جو کہے۔ اس کی پرواہ نہیں۔
