ملتان ،کرک اگین رپورٹ ۔سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کرس واکس کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد یقین کرچکا تھا کہ آئوٹ ہونگا ۔میں پویلین واپس جارہا تھا کہ امپائرز نے مجھے روک دیا۔
اب میں اؤٹ تھا یا نہیں تھا یہ میں نہیں جانتا تھا لیکن سچ پوچھیں تو میرا یقین تھا کہ میں اؤٹ ہو چکا ہوں گا ۔ اخر بڑا کیچ ہوا ہے اور فیلڈر پر یقین ہے کہ میں اؤٹ ہوں تو مجھے یقین تھا کہ میں اؤٹ ہوں گا۔ لیکن جب امپائرش نےریویو دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ بیٹنگ جاری رکھیں ۔ فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری سے ٹچ ہوا ہے تو پھر اس لیے مجھے چانس مل گیا ۔میری اننگ سنچری میں بدل گئی۔ اب اپ کا جہاں تک یہ سوال ہے کہ امپائر کا فیصلہ درست تھا یا نہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ کمیں نے ابھی دیکھا ہی نہیں ہے۔ دیکھوں گا تو پھر کچھ کہوں گا۔ سلمان علی اغا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔
خوف بھرے نفسیاتی سیشن میں کرولی اور روٹ نے انگلینڈ کو بچالیا،دوسرے دن کا کھیل ختم
ایک اور سوال کے جواب میں سلمان علی آغانے کہا کہ وکٹ پر کریک پڑنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ابھی وکٹ درست ہے۔ میرا خیال ہے کہ کل شام یا پرسوں صبح سے وکٹ پر بڑے کریک پڑیں گے ۔ اس کے بعد بال سپن ہونا شروع ہو جائے گی۔ جہاں تک تعلق ہے اس بات کا میچ کا نتیجہ نکلے گا یا نہیں تو میرا خیال ہے کہ ضرور نکلے گا لیکن کس کے حق میں نکلے گا۔ میں یہی کہوں گا وہ ٹیم زیادہ فیورٹ ہوتی ہے جو 550 پلس اسکور کرلے۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ پہلے بھی اس طرح دو تین مرتبہ کر چکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف بھی کئی ٹیمیں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد ہار چکے ہیں۔ آپ کیا ضمانت دیتے ہیں کہ آپ اپنی اس ریت کو بدلیں۔ سلمان علی آغا نے کہا میرا پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ ہم رزلٹ بدلیں گے ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم بنائی گئی اپنی سینچری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی پلان نہیں کیا تھا ۔ میں نے سپنرز کو مارنا ہے یا کہ جی ایک سپنر کو ٹارگٹ کرنا ہے یا میں نے جا کے تیز رنز بنانے ہیں یا لنچ بریک میں ہم نے کوئی ایسی کوئی پلاننگ کی ہو ایسا کچھ نہیں تھا۔ میں اپنی نیچرل گیم کر رہا تھا ۔جس سپنرز کے خلاف زیادہ رنز آ رہے تھے۔ میں بنا رہا تھا۔ کسی ایک سینر کو زیادہ رنز پڑے تھے تو وہ کوئی میرا کوئی پلان نہیں تھا ۔بس وہ نیچرل گیم کی اور ویسے بھی میں سپنرز کے خلاف چڑھ کے کھیلتا ہوں۔ اچھا کھیلتا ہوں۔ میرا یقین تھا کہ میں اچھا کھیلوں گا ۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں نے سینچری مکمل کر لی ۔
انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز
جہاں تک تعلق ہے اس بات کا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بعد میں بیٹنگ کی اور قدرے تیز کی تو یہ ان کا خاص سٹائل ہے اور وہ اسی سٹائل پہ آگے چلیں گے۔ وہ بھی چاہیں گے کہ نتیجہ نکلے تو ہم دیکھتے ہیں وہ کہاں غلطی کریں گے۔ اور ہم اس غلطی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ اور اپنی کوشش بھی پوری کریں گے ۔سلمان علی آغا نے برطانوی اور پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔