کیپ ٹاؤن ۔کرک اگین رپورٹ ۔
سلمان علی آغا کی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ تین جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے کون سی ٹیم ہوگی۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کل پچ دیکھیں گے اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کس نے کھیلنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپنرز کھلانا ہے۔ نہیں کھلانا ہے ۔کتنے کھلانے ہیں۔ پچ کنڈیشن کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی دستیاب ہیں اور میں جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے افریقہ کی کنڈیشنز کا ہمیں اندازہ تھا اور یہاں کنڈیشن سخت ہوتی ہیں اور ہم نے پہلے ٹیسٹ میں سخت مقابلہ کیا ۔ہم جیت کے قریب آ کر میچ جیت نہیں سکے۔ اس کا افسوس ضرور ہے لیکن یہ میچ کا پارٹ ہے۔ ہار جیت مقدر ہوتی ہے ،لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ہم جیت کے قریب آئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ایسی غلطی نہ ہو اور جیتیں اور سیریز ڈرا کھیل کر واپس جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں کھیلنے کی کوئی مشکلات نہیں۔ تمام کھلاڑی انجوائے کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جگہ دستیاب ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم قابلیت رکھتی ہے تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس کے تمام کھلاڑی کوالٹی پلیئر ہیں۔ ہمارے اور ان میں تھوڑا فرق رہ گیا ۔اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔میں انجوائے کر رہا ہوں۔ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔اگلے میچ میں بہتر پرفارم کروں گا۔