سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس،کیچ ڈراپ سوالات پر زچ،ایک بات گول کرگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی آل رائونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ رائٹ سائیڈ پر بائولنگ کرنے سے سڈنی میں ٹرن موجود ہے،اس لئے میں بالز کررہا ہوں،یہ سیریز میرے لئے اہم ہے،میں اس کو اہم سمجھ کرکھیل رہا ہوں۔ڈیوڈ وارنر کی وکٹ اہم تھی لیکن یہ کوئی خاص نہیں ہے۔
ایک اور کپتان برطرف،تین فارمیٹ کے تیسرے کپتان مقرر
سلمان کہتے ہیں کہ کیچز کا ڈراپ ہونا ایک فطری عمل ہے،ہوجاتا ہے۔ہم سب ایسے فیلڈرز کے ساتھ ہیں جن سے کیچ ڈراپ ہورہے ہیں۔
سلمان علی آغا سڈنی میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔بابر اعظم سے بھی کیچ ڈراپ ہوسکتا ہے۔ایسا کچھ نہیں ہے۔دوسری سلپ میں زیادہ کیچز جاتے ہیں،اس لئے تبدیل ہوا۔بابر سے بھی کیچ ڈراپ ہوجاتا ہے۔سلمان علی آغا سے متعدد سوالات ڈراپ کیچز سے تھے،تنگ آکر بولے کہ کتنی بار جواب دے چکا ہوں کہ کیچ ڈراپ ہوجاتے ہیں،ہم نے کئی کیچز پکڑے بھی تو ہیں۔یہ دیکھنے والوں کو آسان لگتا ہے لیکن سلپ کے کیچز کبھی آسان نہیں ہوتے۔لمحہ میں بال سامنے ہوتی ہے۔بابر اعظم کا برا وقت ختم ہوجائے گا،بڑا پلیئر ہے۔ایم سی جی میں میچ فنش نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن پوری کوشش کی تھی۔
سڈنی ٹیسٹ،کھیل کیوں رکا،امپائرزنے شان مسعود سے کیا شرط رکھی،سابق کرکٹرزبرس پڑے
کچھ فیلڈرز سلپ میں نہیں آتے،میں ان کا نام نہیں لے سکتا،ممکن ہے کہ مشکل میں آجائوں۔
ڈیوڈ وارنرکا سیریزمیں چوتھی بار کیچ ڈراپ،آسٹریلینز کےقہقہے،میچ رک گیا،تلخ کلامی،بائونڈری پر کوچنگ