کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ورلڈ کپ میں ثنا میر کے ایک لفظ سے بھارت میں آگ،کمنڑی سے نکالنے کا منصوبہ،پی سی بی کا امتحان۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت نے ایک معمولی تبصرہ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پر اثر انداز ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ بنادیا، ثنا میر نے ویمنز ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران پاکستانی بلے باز کے پس منظر کو بیان کرنے کی کوشش کرتے ہوئےآزاد کشمیر کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
بھارت سے شور مچا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا نادانستہ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر حدود سے باہر تھا لاکھوں لوگوں کی بے عزتی قابل قبول نہیں، آئی سی سی کو کارروائی کرنی چاہیے۔
کولمبو میں پاکستان بنگلہ دیش میچ میں ثنا میر نے پاکستانی کرکٹر تانیہ کے بارے میں ایک جملہ بولا کہ ان کا تعلق کشمیر سے ہے۔آزاد کشمیر۔
بھارت نے شور مچادیا۔نتیجہ میں مبصترین اب آئی سی سی کی جانب رخ کررہے ہیں اور ثنا میر پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔حالیہ ایشیا کپ میں پاک بھارت تناس کی تناظر مین یہ مذموم کوشش ہے۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو یہاں سٹینڈ لینا پڑے گا۔
