| | | | | | |

ثقلین مشتاق پھر نیوزی لینڈ کے کوچ،بھارت بھی جانا ہوگا ،اب کیا ہوگا

 

کرک اگین رپورٹ

ثقلین مشتاق پھر نیوزی لینڈ کے کوچ،بھارت بھی جانا ہوگا ،اب کیا ہوگا

نیوزی لینڈ نے دورہ بھارت میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ اور اس کے بعد دورہ سری لنکا کیلئے اپنے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔5 اسپنرز شامل ہیں اور اس کے بعد بھارتی دورے میں بھی یہی اسکواڈ رہے گا،جب کہ کپتان فاسٹ باؤلر ٹم سائوتھی ایشیائی وکٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ کپتان خود کو خود سے ڈراپ کریں گے اور ممکن ہے کہ کوئی میچ ہی نہ کھیلیں۔

نیوزی لینڈ نے ثقلین مشتاق کو تین ٹیسٹ (ایک افغانستان اور2 سری لنکا کے خلاف) کے لیے باؤلنگ کوچ بنادیا ہے۔ ثقلین مشتاق نے 2023 میں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ٹیم کی مدد کی۔

نیوزی لینڈ اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت اس سے اوپر ہیں اور اگلے ماہ سری لنکا کا سفر کرتے وقت اس کے اہم پوائنٹس داؤ پر ہیں۔

سوال یہ ہے کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ بھارت میں شیڈول ہے۔کیا ثقلین مشتاق کو آسانی کے ساتھ ویزا مل سکے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *