شارجہ،کرک اگین رپورٹ
دوسرا ٹی 20،پاکستان آج افغانستان کے خلاف کیا کرنے والا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف سیریزبچانے کا چیلنج درپیش۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔پہلے میچ میں بڑی شکست کے بعد کرکٹ فینزکے ذہنوں میں یہ سوال موجود ہے کہ کیا پاکستان آج بھی ہارے گا یا افغانستان کے خلاف بیک کرتے ہوئے سیریز میں واپسی کرے گا۔
کرک اگین نے پہلے میچ سے قبل لکھا تھا کہ پاکستان کے لئے اپ سیٹ رزلٹ آسکتا ہے اور پھر ایسا ہی ہوا تھا۔اس بار یہاں لکھ رہا ہے کہ پاکستان سیریزمیں واپسی کرے گا،اس لئے کہ آج کی پچ گزشتہ میچ سے مختلف ہوگی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی پہلے میچ کی غلطیوں سےا جتناب کریں گے۔
غصہ نہیں کرنا،شیطان قید ہے،شاداب خان مائیک سمیت واپسی کیلئے چل پڑے،روک لیاگیا
پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے،وہی ٹیم کھیلے گی جس نے پہلا میچ ہارا تھا۔فاتح افغان ٹیم میں بھی کوئی رد وبدل نہیں ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ٹاس کا سکہ ایک بار پھر شاداب خان کے حق میں گرسکتا ہے اور پاکستان اس بار بعد میں بیٹنگ کرتے نظر آسکتا ہے۔
کرک اگین پیش گوئی سچ،پاکستان افغانستان کے خلاف قلیل تر اسکور پر ڈھیر