ہنگامی اپ ڈیٹ۔انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی اجلاس ختم،اسکواڈ فائنل،سخت فیصلے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں ہنگامی بیٹھک ہوگئی۔انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 15 اکتوبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔
ملتان میں موجود قومی سلیکٹرز ہنگامی بنیادوں پر لاہور پہنچے،اجلاس میں شرکت کی۔اس وقت اجلاس ختم ہوچکا ہے اور پی سی بی اپنے فیصلوں کا اعلان کسی بھی وقت کرسکتا ہے۔ایک نیوز یہ ہے کہ اجلاس کا ایک حصہ صبح ہوگا اور چیئرمین سب کو اعتماد میں لے کر پاکستان کے اسکواڈ ودیگر فیصلوں سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کریں گے۔
سلیکٹرزملتان سے واپس لاہور طلب،چیئرمین پی سی بی کا ہنگامی اجلاس،بابر کے ساتھ شاہین پر بھی کراس
کرک اگین کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ اجلاس ہوچکا۔سخت فیصلے کئے جاچکے۔بابر اعظم اور شاہین آفریدی باہر ہیں۔زاہد محمود شاید ملتان نہ پہنچ سکیں۔وہ پریذیڈنٹ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہے ہیں۔لیگ اسپنر نعمان علی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
ملتان میں آج4 قومی کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کے معیار تک نہیں پہنچ سکے.. فخر زمان،عثمان خان،کامران غلام اور نعمان علی نے آج ملتان میں فٹنس ٹیسٹ دیا تھا. کامران غلام کو باقی فٹنس ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر مارجن دیا گیا. کامران غلام کو باقی ٹیسٹ میں مارجن ملنے پر فٹنس ٹیسٹ میں پاس کردیا گیا. ہدف حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لئے جانے کا امکان ہے