لاہور،کرک اگین رپورٹ۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا،اس کی ابتدائی تفصیلات آگئی ہیں۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی مشترکہ اجلاس.سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی.
طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیa.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور مینٹورز کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق.اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا۔
دوسرا ٹیسٹ،بابر اعظم پر کس نے کراس کا نشان لگایا،شاہین کو کون نکال رہا،کس کی انٹری
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے تجاویز دیں۔
سلیکٹرزملتان سے واپس لاہور طلب،چیئرمین پی سی بی کا ہنگامی اجلاس،بابر کے ساتھ شاہین پر بھی کراس
سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید۔ اظہر علی ۔ علیم ڈار۔ حسن چیمہ۔ ایڈوائزر بلال افضل۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان۔ مینٹورز شعیب ملک۔ مصباح الحق۔ وقار یونس۔ثقلین مشتاق کی اجلاس میں شرکت۔مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی اجلاس ختم،اسکواڈ فائنل،سخت فیصلے