ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں،فائنل الیون جاری۔انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی کھلاڑی فائنل کرلئے ہیں۔بین سٹوکس کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔میتھیو پوٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے اور 2 پیسرز کرس واکس اور اٹکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں بڑی مارکھانے والے شعیب بشیر بدستور اسکواڈ اور پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں کیونکہ ملتان ٹیسٹ میں وہی پچ استعمال ہوگی جس پر پہلا میچ تھا۔یوں وکٹ اسپنرز کو مدد دے گی۔
انگلینڈ کی باقی وہی ٹیم ہے جس نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
بین سٹوکس ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ ہوگیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل 15 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔کرک اگین 2 روز قبل بین سٹوکس کی واپسی کی تصدیق کرچکا۔