راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی بیٹنگ فلاپ،مکمل ڈھیر ہوگئی،مشفیق الرحیم کتنے زخمی۔پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پورا دن نہ کھیل سکا اور 85.1 اوورز میں صرف 274 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔پہلا روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوجانے کے بعد دوسرے روز اس کا ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر فلاپ ہوگیا۔107 رنز1 وکٹ سے 183 رنز5 وکٹ کے بعد معاملہ نہیں سنبھلا۔
شان مسعود اور صائم ایوب کی ففٹیز سے پاکستان 200 اسکور تک پہنچا،آگےسلمان علی آغا نے ہمت دکھائی۔اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر گئے۔بابر اعظم 77 بالز کھیل کر صرف 31 رنزبناسکے۔سعود شکیل 16 اور محمد رضوان29 کرسکے۔خرم شہزاد12 اور محمد علی 2 کے مہمان بنے۔کپتان شان مسعود58 اور صائم ایوب57 رنزبناکر گئے۔پاکستان کی 8 وکٹیں 236 پر پویلین میں تھیں۔پھر 274 پر ٹیم باپر تھی۔سلمان آغابھی54 رنزبناگئے۔
بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا نے شاندار بال کیں اور22.1 اوورز میں 61رنز دے کر 5وکٹیں لے گئے۔تسکین احمد بھی 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
پاکستان نے شاہین آفریدی کے بعد نسیم شاہ کو بھی ڈراپ کردیا۔یوں اس میچ میں وہ غیر تجربہ کار پیسرز کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور فیلڈ سے باہر ہیں،ان کے سکیننگ ٹیسٹ رپورٹ دیکھی جائے گی۔