راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی کا بڑا یوٹرن،زخمی پیسر،اسپنرز طلب،شاہین کی اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کا بڑا یوٹرن۔ان فٹ عامر جمال سمیت اسپنر ابرار احمددوسرے ٹیسٹ کیلئے طلب۔
ابرار احمد اور کامران غلام نے بنگلہ دیش کے خلاف 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے رہا کر دیا گیا تھا اور 20 سے 23 اگست تک اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی جنہیں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیم سے باہر کیا گیا تھا، منگل کی شام دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ عامر جمال، جنہیں این سی اے میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لیے اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا، کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ عامر کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹیں) کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی