| | | | |

دوسرا ٹیسٹ،امپائرز کب جائزہ لینے جارہے،شاہین آفریدی ناراض

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ٹیسٹ،امپائرز کب جائزہ لینے جارہے،شاہین آفریدی ناراض۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راولپنڈی میں بارش کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ میچ کب شروع ہوگا،اس لئے کہ 12 بجے امپائرز کی اسپیکشن کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن اس سے قبل جاری رہنے والی بارش کے سبب یہ بھی اب غیر متعلقہ ہوگا۔

 لنچ اور نماز جمعہ کا وقفہ کال  کردیا گیا ہے۔بارش رکنے کی صورت میں میدان کو بہتر کرنے کی سر توڑ کوششیں ہونگی۔پاکستان کیلئے اب ایک ایک سیشن اہم ہے۔پہلا ٹیسٹ ہار چکے اور دوسرے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے پرپاکستان پہلی بار سیریز ہاردے گا۔

ادھر ٹیم سے ڈراپ کئے جانے پر لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین آفریدی ناخوش ہیں۔بیٹے کی پیدائش پر وہ چند گھنٹوں کیلئے کراچی گئے تھے،اگر انہیں ڈراپ کرنامنصوبہ تھا تو پہلے بتادیا جاتا،تاکہ وہ اپنی فیملی کے پاس ہی رک جاتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *