ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کو نکالنے والے سلیکٹرز ملتان سٹیڈیم کی پچ پر پہنچ گئے،کپتان اور کوچ کس بات پر ناخوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعطم،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو پاکستان اسکواڈ سے نکالنے والے سلیکٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے وسط پچ پر پہنچ گئے۔سلیکشن کمیٹی کے ارکان ملتان ہہنچ گئے،ملتان سٹیڈٰم میںکھلاڑیوںسےملاقات کی ہے۔
عاقب جاوید، علیم ڈار،اسد شفیق اور شان مسعود نے پچ کامعائنہ ایسے کیا کہ جیسے اب تک سب کچھ غلط تھا،یہاں سے کام شروع ہونے لگا ہے۔پی سی بی کے کیورٹر ٹونی ہمنگ نے پچ کے بارے میں بریفنگ دی۔پاکستانی کپتان شان مسعود اورکوچ گلپسی کے پچ پراعتراضات برقرارہیں۔
دوپل رکا خوابوں کا یہ کاررواں،،،،شان مسعود کی آج،بابر اعظم کی کل سالگرہ،دونوں خطرے میں
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پچ پر کھڑے ہوکر عاقب جاوید،اظہر علی ودیگر نے کافی دیر باتیں کیں لیکن ٹیم سلیکشن میں اتنی زیادہ آرا پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بے چین کئے ہوئے ہے۔وہ استعمال شدہ پچ سے ناخوش ہیں۔