کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ
سنسنی خیز ڈرامہ،بھرپور سکرپٹ،افغانستان بنگلہ دیش کو ہراکر ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں،تاریخ رقم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا بڑا ڈارمہ۔بنگلہ دیش،آسٹریلیا اور افغناستان سیمی فائنل کی امیئدوں کے ساتھ گروپ کا یہ آخری میچ دیکھ رہے تھے۔2 ممالک کھیل رہے تھے اور آسٹریلیا کی ٹیم اور پورا ملک دیکھ رہا تھا۔افغانستان نے کئی اتار چڑھائو کے بعد بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہراکر تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کا سیمی فائنل کھیل لیا۔آسٹریلیا آئوٹ ہوگیا۔
کنگسٹن میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور سست بیٹنگ میں کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 115 اسکور کئے۔رحمان اللہ گرباز نے 43 رنز55 بالز پر بنائے۔ابراہیم زردان کے ساتھ مل کر اوپننگ شراکت میں انہوں نے بابر اور رضوان کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔رشاد حسین نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں بنگلہ دیش اگر 12.1 اوورز میں ہدف پورا کرتا تو براہ راست سمی فائنل میں پہنچ جاتا لیکن اس نے اس کی کوئی کوشش نہیں کی،اس کے بعد محض وہ اپنی جیت اوور افغانستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کیلئے کھیلتا دکھائی دیا۔افغناستان نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے 80 رنز تک 7 اور 92 رنز تک 8 وکٹیں گرادیں،اس موقع پر معمولی بارش سے تھوڑی دیر کھیل رکا،ایک اوور کٹ گیا۔ڈک ورتھ پر بنگلہ دیش کو اب 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا۔اوپنت لٹن داس موجود تھے۔کوشش کرتے پائے گئے۔آخری 12 بالز پر 12 رنز رہ گئے تھے۔
افغانستان کو 9 ویں کامیابی نوین الحق نے دلوادی۔اب 8 بالز پر 9 رنز درکار تھے کہ بارش کے سبب پھر کھیل رکا لیکن معمولی وقت کیلئے۔اس وقت افغانستان 3 رنز آگے تھا۔میچ دوبارہ شروع ہوا۔کوئی بال ضائع نہ ہوئی۔بنگلہ دیش 8 بالز پر 9 رنزکی دوری پر تھا۔اگلی بال پر نوین الحق نے آخری وکٹ بھی لے لی اور یوں 8 رنز سے جیت کر تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بنگلہ دیش 17.5 اوورز میں 105 اسکور پر آوٹ ہوگیا۔
راشد خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔نوین الحق نے 26 رنز کے عوض4 وکٹیں لیں۔