لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف سیریز،کپتان بدلنے جارہا،کتنی تبدیلیاں،کون سے بائولر کی واپسی،اہم جوابات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1965 سے 1971 تک کا جوعرصہ گزارا تھا،وہ ہوم گرائونڈز میں بنا کسی ٹیسٹ فتح کے تھا لیکن وہ جاری 3 سالہ دور سے کہیں بہتر تھا کہ پاکستان نے ان میں سے 10 ٹیسٹ میچز ڈرا کھیلے اور11 ویں میں جاکر کہیں کامیابی نام کی۔اب صورتحال یہ ہے کہ 2021 سے اب تک پاکستان نے جو 10 ٹیسٹ کھیلے ہیں،ان میں سے ایک بھی نہیں جیتا ہے۔7 ہارے ہیں۔باقی ڈرا ہیں۔
تازہ ترین ہزیمت بنگلہ دیش کے خلاف اٹھائی ہے۔اس کے بعد اب انگلینڈ کی پاکستان آمد 4 ہفتوں سے بھی کم کی دوری پر۔7 اکتوبر سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلاجاناہے۔پاکستان اس سیریز کیلئے کیا ممکنہ تبدیلیاں کرسکتا ہے اور کیا کپتان بھی بدلاجاسکتا ہے۔ہرایک یہی پوچھ رہا ہے۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ شان مسعود کو فوری نہیں ہٹایا جائے گا لیکن ان کے نائب کیلئے محمد رضوان کو نامزد کیا جائے گا،اگر شان نے انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی دکھائی تو وہ فٹنس کے ٹائٹل کے نیچے باہر بھیٹیں گے اور رضوان قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔پھر اگلی سیریز میں شان مسعودکی کپتانی کا بچنا مشکل ہوجائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں نہیں ہونگی لیکن بیٹنگ میں امام الحق کو لیا جاسکتا ہے اور اسپنرز میں ایک نئے کھلاڑی کو متعارف کروایا جاسکتا ہے اور پیسرز میں نسیم اور شاہین کے ساتھ محمد عباس کا نام آسکتا ہے لیکن اس کیلئے سلیکٹرز اور کپتان کی مشاورت جاری ہے۔پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ایک سے 2 کرکے نیا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔