لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف سیریز،پاکستان کا اسکواڈ،کپتان اور وینیوز،اپ ڈیٹ،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز قریب ہے۔7 اکتوبر سے ملک میں شروع ہونے والی ہوم سیریز سے چند روز قبل قومی کرکٹرز ون ڈے کپ کھیلنے میں مگن ہیں ،جہاں کسی بھی وقت کسی بیٹر یا بائولر کی ایسی تیسی پھرسکتی ہے اور پھر علم ہوگا کہ کھلاڑی ایک نئی متعدد آنے والے ٹورز سے باہر ہوگیا۔
ایسے میں قومی سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ اپنے بہترین 15 کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سر جوڑ چکی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں ہونگی۔آل رائونڈر عامر جمال مستقل سیٹ لیں گے۔اسپنرز کا نتخاب بھی ہوگا۔ابرار احمد کے ساتھ ایک نئے اسپنر کیلئے کام ہورہا ہے جو کہ اسپیشلسٹ ہو۔یہ تجویز بھی زیر غور آئی ہے کہ فاسٹ بائولرز میں ایک بہت تیز پیس کا گیند باز متعارف کروایا جائے۔اس کیلئے چھان بین ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہونا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ راولپنڈی،دوسرا ملتان اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 4 روزہ ہوگا۔شان مسعود ہی کپتان رہیں گے۔پاکستان انگلینڈ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔