لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 کے ایک میچ میں متعدد ڈرامے،نسیم شاہ نے بال کس سے پک کروائی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 کے ہفتہ کے میچ نے سماں باندھ دیا،جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ کی شکست دی،پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔یوں پلے آف کی پہلی ٹیم بن گئی لیکن یہ میچ سنسنی خیزی اور ٹیموں کے رد عمل،کھلاڑیوں کی حرکات سے یاد رکھاجائے گا۔
سب سے پہلے میچ کی سنسنی خیزی دیکھیں۔یونائیٹڈ نے 58 رنزکا ایسے آغاز لیا کہ جیسے 200 سکوربن جائیں گے لیکن گلیڈی ایٹرز نے کم بیک کیا اور 100 سے پہلے 6 آئوٹ کردیئے،یہاں گلیڈی ایٹرز پلٹ کر حاوی تھے،پھر گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا جب یونائیٹڈ نے بہرحال 157 رنزکرکے فائٹ بیک جتنا سکوپ پیدا کیا۔گلیڈی ایٹرز کی اننگ شروع ہوئی تو 2 وکٹیں جلد گریں تو لگا کہ یونائیٹڈ کی مکمل واپسی ہوگئی ہے،یہاں حسن نواز اور ریلی روسو نے سکور 80 تک کرکے واپسی کرلی تھی،پھر روسو جس انداز میں رن آئوٹ ہوئے تو ان کی مایوسی اور انکا دیکھنا یہ بتارہا تھا کہ ہاتھ میں آیا میچ پھر نکل رہا ہے۔رہی سہی کسر 117 تک 7 وکٹیں اڑاکر یونائیٹد چھاگئے،پھر آخری اوور آگیا۔15 رنز بہت تھے،یہاں پھر ڈرامہ ہوا۔پہلی،دوسری اور تیسری بال پر یونائیٹڈ کے فیلڈرز نے 3 مسلسل کیچز ڈراپ کئے،ایک بار تو حسن نواز احمق بنے رہے اور بھاگ کر 2 رنز نہیں لئے لیکن اگلی 2 بار میں انہوں نے یہ غلطی نہیں کی،اس لئے کہ یونائیٹڈ والے تمام غلطیاں کئے جارہے تھے۔پھر حسن نواز نے 2 چھکے لگاکر میچ چھین لیا۔یوں یہ میچ کئی موڑ کھاتے ڈرامائی انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت پر تمام ہوا۔
اس میچ کے دوران کئی اور ڈرامے ہوئے۔مثال کے طور پر اسلام آباد کے پیست نسیم شاہ نے بال کیلئے عروج کو کہا کہ وہ سلیکٹ کرے،خواتین کرکٹ کی بال کا سائز چھوٹا ہوتا ہے،نسیم نے اس کی بھی پرواہ بھی نہیں کی اور سن کی سلیکٹ کردہ بال لی۔اس دوران انہوں نے پیٹ سے شرٹ اٹھالی اور پیشانی صاف کرنے لگے۔
دوسرا ڈرامہ فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں تھا،جب ٹیم جیت بھی گئی تو مینٹور ویوین رچرڈز جیت کے بعد شدید غصہ میں دکھائی دیئے،دائیں بائیں سر مارنے لگے،منہ سے بولتے دکھائی دیئے ہاتھ اٹھاکر اشارے کرتے پائے گئے،یہ الگ اپنی جگہ عجب ڈرامہ تھا۔
ریلی روسو جہاں اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوئے تو یہ بھی کرکٹ کا حسن تھا لیکن جس انداز میں وہ پچ پر گرے اوندھے منہ لیٹے اور پھر سر اٹھاکر مایوسی دکھائی،یہ لمحہ ایسا تھا کہ جیسے روسو کہہ رہے ہوں کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا،یہ بہت حد تک درست خوف تھا۔
پی ایس ایل 10 کا یہ میچ ہمسایہ ملک بھارت سمیت کئی ممالک میں دلچسپی سے دیکھا گیا۔بھارت میں دیکھنے کیلئے وی پی این کا سہارا لیاگیا۔
کرکٹ فینز قذافی سٹیڈیم لاہور میں بے چین رہے،اسی طرح دونوں ٹیموں کے کیمپ بھی کبھی خوش اور کبھی غمگین دکھائی دیئے۔