لیڈز،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود واضح رن آئوٹ پر حریف کھلاڑیوں اور امپائر سے لڑپڑے،حیران کن ناٹ آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بلانگلینڈ کے ٹی 20 وائٹلی بلاسٹ میں شان مسعود کے رن آئوٹ کو لے کر دلچسپ معاملہ ہوا ہے جو جھگڑے سے بڑھتا بحث تک گیا۔شان مسعود رن آئوٹ ہوکر بھی امپائر اور حریف ٹیم سے مسلسل لڑتے دکھائی دیئے اور پھر دیکھنے والوں نے دیکھا کہ شان مسعود کو رن آئوٹ ہونے کے باوجود ناٹ آئوٹ قرار دے دیا۔
معاملہ یہ ہے کہ لیڈز میں یارک شائر اور لنکا شائر کا میچ تھا۔شان مسعود یارک شائر کے کپتان ہیں۔پہلے بیٹنگ کررہے تھے،ایک پیسر کی بال کھیلنے کی کوشش کی ۔بال ان کے بیٹ سے ٹکراتی ان کے ہیلمٹ سے لگ کر کور اور گلی پوزیشن کے درمیان گئی۔اتنے میں نان سٹرائیکر اینڈ بھاگتے ان کے پاس پہنچ گئے،وہ چارونچار وکٹ چھوڑ کر دوسری جانب بھاگنے لگے ۔دیر ہوچکی تھی۔نان سٹرائیکر اینڈ سے بیلز اڑادی گئیں۔شان مسعود پچ کے درمیان تھے اور اپنے ساتھی کھلاڑی سے لڑتے پائے گئے۔اب جب وہ باہر جانے لگے تو انہوں نے لنکا شائر کے ایک ایک کھلاڑی کو کہا ہے کہ بال انکے ہیلمٹ کو لگ چکی ہے۔اب وہ قانون کے مطابق رن آئوٹ نہیں لیکن سب نے حیرت سے انہیں دیکھا۔شان مسعود بولتے بولتے امپائر تک گئے کہ نوبال تھی،بال ہیلمٹ پر لگی ہے۔آئی سی سی قانون کے مطابق میں آئوٹ نہیں۔
شان مسعود کے سخت سٹینڈ لینے پر امپائر کو ریویو پر چیک کرنا پڑا۔بال واقعی ان کے ہیلمٹ کو لگی تھی۔شان مسعود ناٹ آئوٹ قرار پائے،انہوں نے 41 بالز پر سب سے زیادہ 61 رنزبنائے۔ٹیم نے 8 وکٹ پر 173 رنزبنائے۔ثاقب محمود نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں لنکا شائر8 وکٹ پر 166 رنزبناسکی۔یوں یاک شائر نے 7 رنز سے میچ جیت لیا۔