ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود آئوٹ ہوکرکیسےبچے،چیلوں کی پرواز،آئوٹ فیلڈ سلو،ریفری کو اعزاز،اہم جھلکیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز محتاط آغاز کیا۔8 کے اسکورپر صائم ایوب کا پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔وہ4 رنزبناکر گئے۔شان مسعود آئے اور عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کرپاکستان کو 12 ویں اوور میں ففٹی تک پہنچادیا،اس سے قبل امپائر نے بریڈن کارس کی بال پر شان مسعود کو ایل بی آئوٹ دیا۔اس وقت وہ 15 پرتھے۔ریویو پر وہ اس لئے بچ گئے کہ رائٹ ہینڈ پیسر کی بال آئوٹ سائیڈ پچ ہوئی تھی۔
پہلے گھنٹے میں 13 اوورز کا کھیل ہوا۔پاکستان نے ایک وکٹ پر 56 اسکور کرلیا تھا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے قبل اڑنے والی چیلوں کا بسیرا تھا،ہرجانب ان کی پروازیں تھیں لیکن جوں جوں گرمی ہوئی۔چیلیں چلی گئیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز جہاں میزبان ملک نے آخری گھنٹے میں گھاس پر لپیٹا پھیرا،اسے سست کیا ہے،وہاں آئوٹ فیلڈ بھی سلو ہوگئی ہے۔فیلڈ کی بڑی گھاس اور لمبی بائونڈری کے سبب بیٹرز کے کئی شاٹس جو کہ چوکے ہونے تھے،وہ نہ ہوسکے تھے۔
ٹاس سےقبل ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اس میچ کے آئی سی سی ریفری رچی رچرڈسن کو خصوصی کیپ دی گئی،کیونکہ بطور ریفری یہ انکا 50 واں ٹیسٹ میچ تھا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جوںجوں دن کا حصہ آگے بڑھ رہا ہے۔گرمی بڑھتی جارہی ہے۔
ٹاس سے 50 منٹ قبل پچ پر کٹر پھیردیا گیا،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے مزید اپ ڈیٹ ساتھ
انگلش کپتان اولی پوپ دوسرے گھنٹے میں پہلے اوور کیلئے پہلی بار شعیب بشیر کو بطور اسپنر لے آئے۔یوں پچ کے فاسٹ ہونے یا حد سے زیادہ مددد گار ہونے کی توقعات ختم ہونی شروع ہوئی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی روایت برقرار،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح کے وقت فینز نہیں تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ آنے لگے۔