لاہور 19 مارچ 2024،پی سی بی میڈیا ریلیز
پی ایس ایل 9 ٹیم کا اعلان ،شاداب خان کپتان ،رضوان فارغ۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی منتخب کردہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کا انتخاب ایک پینل نے کیا جس کی سربراہی عثمان واہلہ (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ) کر رہے تھے اور اس کے آزاد ارکان میں کمنٹیٹر ڈینی موریسن مارک بوچر، عروج ممتاز اور طارق سعید شامل تھے۔
سلیکشن کے عمل کے دوران آزاد پینل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا، جس میں مستقل مزاجی، ٹیم اور مجموعی کھیل پر اثرات، اور بہترین ممکنہ ٹیم کامبی نیشن شامل ہے۔
25 سالہ شاداب کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل جیتا۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، جس میں 12 میچوں میں 305 رنز اور 14 وکٹیں شامل تھیں۔
شاداب کے ساتھ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑی عماد وسیم اور نسیم شاہ نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ عماد وسیم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میں ان کے چار اوورز میں 23 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ، 17 گیندوں پر ناقابل شکست 19 رنز کی بدولت ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کندھے کی انجری سے واپس آنے والے 21 سالہ نسیم شاہ یونائیٹڈ کی کامیابی میں ایک اور اہم کردار تھے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 7.56 کی اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز جس نے پیر کی رات اپنا چوتھا فائنل (2021, 2022 ۔ 2023۔ 2024) کھیلا اس کے پانچ کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جن میں تین غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
عثمان خان (430 رنز، دو سنچریاں دو نصف سنچریاں اسٹرائیک -ریٹ 164.12)، کرس جارڈن (چھ وکٹیں، 8.42 اکانومی ریٹ ) اور ڈیوڈ ولی (15 وکٹیں، 7.46 اکانومی ریٹ ) کے علاوہ دو مقامی کھلاڑی اسامہ میر اور افتخار احمد ہیں۔
اسامہ 12 میچوں میں 24 وکٹوں کے ساتھ بولنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، اورانکی بہترین بولنگ پرفارمنس ایک میچ میں 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں ہیں جبکہ افتخار احمد نے ٹورنامنٹ میں دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوۓ 259 رنز بناۓ۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 12ویں کھلاڑی قرار پائے۔
ٹیم میں کراچی کنگز کے ایمرجنگ کیٹگری کے کھلاڑی عرفان خان بھی شامل ہیں جنہوں نے 140.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 171 رنز بنائے اور آٹھ کیچ بھی پکڑے۔
پشاور زلمی کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور صائم ایوب نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بابراعظم 11 میچوں میں 56.9 کی اوسط اور 142.6 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 569 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ 22 سالہ صائم نے 11 میچوں میں 157.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے 345 رنز بنائے۔ انہوں نے آٹھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم ۔
1. صائم ایوب (پشاور زلمی) (345 رنز، دو نصف سنچریاں؛ آٹھ وکٹیں)
2. بابر اعظم (پشاور زلمی) (569 رنز، ایک سنچری پانچ نصف سنچریاں)
3. عثمان خان (ملتان سلطانز) وکٹ کیپر (430 رنز، دو سنچریاں دو نصف سنچریاں؛ چھ کیچز اور ایک اسٹمپڈ )
4. شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (کپتان) (305 رنز، تین نصف سنچریاں۔ اسٹرائیک ریٹ 142.52؛ 14 وکٹیں )
5. افتخار احمد (ملتان سلطانز) (259 رنز ایک نصف سنچری)
6. عماد وسیم (اسلام آباد یونائیٹڈ) (126 رنز ایک نصف سنچری اسٹرائیک ریٹ 128.57؛ 12 وکٹیں )
7. عرفان خان نیازی (کراچی کنگز) (ایمرجنگ ) (171 رنز اسٹرائیک ریٹ 140.16؛ آٹھ کیچز)
8. کرس جورڈن (ملتان سلطانز) چھ وکٹیں )
9. ڈیوڈ ولی (ملتان سلطانز) (15 وکٹیں )
10. اسامہ میر (ملتان سلطانز) (24 وکٹیں )
11. نسیم شاہ (اسلام آباد یونائیٹڈ) (15 وکٹیں )
12. محمد رضوان (ملتان سلطانز) (407 رنز، چار نصف سنچریاں ۔ 12 کیچز)