لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی اور بابر اعظم میں ہونے والے رات گئے رابطہ کے بعد بڑا بریک تھرو۔پاکستانی کپتان آرام لینے پر راضی ہوگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ان کی ایک شرط بھی مان لی گئی ہے کہ ان کے نائب ہی کپتانی کریں گے۔یوں شاہین شاہ آفریدی کو افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے کپتان بنائے جانے کا پی سی بی کا پلان ناکام ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی متعدد سینیئرز بھی آرام کے نام پر باہر ہوگئے ہیں۔ان میں بابر اعظم،رضوان ،شاہین شاہ شامل ہیں۔
افغانستان کے خلاف اس ماہ کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈز میں کئی نئی انٹریز ہیں۔جن میں عماد وسیم،احسان اللہ نمایاں ہیں۔
قومی اسکواڈ ان پلیئرزپر مشتمل ہے۔
شاداب خان، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر اور نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں
اس سے قبل بابر اعظم نے مشاور کے بغیر پی سی بی کے پلان پر شدید رد عمل دیا۔ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے واضح کہا کہ وہ آرام نہ لیں گے۔یوں وہ اپنے آپ کو ڈراپ سمجھیں گے۔یہی رد عمل شاداب خان نے بھی دیا تھا جن کو ڈراپ کئے جانے کا کہا گیا تھا۔محمد رضوان نےبھی ملتی جلتی بات کی تھی۔