کرک اگین رپورٹ
شاہ رخ خان نے بھارتی ہیڈکوچ بننے سے روکنے کیلئے گوٹم گھمبیر کو بلینک چیک کی پیشکش کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے روکنے کیلئے اداکار شاہ رخ خان میدان میں آگئے اور اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سرپرست و مینٹور برقرار رہنے کیلئے بلینک چیک کی پیش کش کردی ہے۔
بی سی سی آئی گمبھیر کو کنٹریکٹ دینے کی اپنی کوشش کو تیز کرتا نظر آرہا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان سابق ہندوستانی اوپنر کو طویل عرصے تک فرنچائز میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار نے گمبھیر کو اگلے 10 سالوں کے لیے آئی پی ایل فرنچائز میں شامل ہونے کے لیے بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔
آئی پی ایل 2024 کا فائنل آج رات کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرزحیدرآباد کے مابین ہوگا۔بارش کی پیشگوئی ہے لیکن پیٹ کمنز اور مچل سٹارک میں کڑے مقابلہ کا امکان ہے۔