ڈنیڈن،لاہور،کرک اگین
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں وقت دو،مشکل کے بعد آسانی ہے۔اللہ پاک نے یوسف علیہ السلام کو جیل سے اٹھاکر مصر کا بادشاہ بنادیا تھا ،ہم بھی بہتری لائیں گے۔
شاہین نے یہ باتیں نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد کہی ہیں۔
ادھر پاکستان میں اب یقینی دکھائی دینے والے انتخابات کے بعد کی ممکنہ تبدیلیوں کے تناظر میں ذکا اشرف کی ناکامی ،تبدیلی کا شور اٹھا دیاگیا ہے اور یہی نہیں ان کے مقرر کردہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے مستقبل کو بھی مشکوک کہا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ آئی پی منسٹری ان کی تقرری پر خوش نہیں،اس لئے ان کی ملازمت مستقل کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ عارضی اسائنمنٹ ہےجو دس لاکھ ماہانہ ہے۔
یہ باتیں اب شکست کے بعد کی ہیں۔سچ یہ ہے کہ شاہین ہوں یا حفیظ ہوں،یہ پہلے روز سے استعمال ہوئے ہیں۔ایسا شور تب ہی اٹھنا چاہئے تھا ۔بابر اعظم کی کپتانی غلط گئی تھی ۔تب ہی سازش کو کھول کر سر پیٹنا بنتا تھا۔
یہی وجہ ہے کل کے قریبی حالات دیکھ کر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ تباہی ہے۔ورلڈکپ سال میں یہ نہیں ہونی چاہئے،ساتھ ہی انہوں نے منیجمنٹ اور پی سی بی ٹیم بدلنے کی بات کی ہے۔